خبرنامہ

اٹلی نے پاکستانی ورکرز کے لئے ورک ویزا کی اجازت دے دی

حافظے کی بحالی کا مرحلہ

اٹلی نے پاکستانی ورکرز کے لئے ورک ویزا کی اجازت دے دی
روم:

پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی نے پاکستانی ورکرز کے لئے ورک ویزا کی اجازت دے دی ہے۔ رواں سال 30 ہزار سے زائد ورک ویزا کا اجرا کیا جائے گا۔

پاکستانی سفیر جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ اس پیشکش سے زراعت، سیاحت، تعمیراتی اور فریٹ کے شعبے سے منسلک لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی ورکرز اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں اٹلی سے 142 ملین ڈالرز بطور ترسیلات زر بھیجے گئے۔ اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کا بھی مطالبہ تھا کہ پاکستانی ورکرز کو ویزا دیا جائے۔

خیال رہے کہ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے رواں سال جون میں ورچوئل میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ کورونا کے باعث اٹلی کی مجموعی معیشت میں کمزوری کے باوجود یہاں مقیم پاکستانی زیادہ متاثر نہیں ہوئے بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کورونا کے دوران اپنی کمیونٹی سے پوری طرح رابطے میں رہا اور بوقت ضرورت ان کی مدد بھی کی گئی۔ کورونا کے دوران بے روزگار یا جن کے کاروبار متاثر ہوئے، اٹلی کی حکومت کی جانب سے ان کو خاطر خواہ تعاون ملا جس کی وجہ سے جون کے مہینے میں اٹلی سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتاہا لپ اس کے علاوہ پاکستان میں موجود وہ شہری جنھیں اٹلی واپس آنا تھا یا اٹلی سے واپس پاکستان جانا تھا، ان کے لیے دو خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ ایک پرواز تو یورپی یونین سے پابندی کے باوجود چلانے کی اجازت حاصل کی گئی تھی۔