خبرنامہ

ایران نے جاپانی ٹینکر پر ڈرون حملے کا امریکی الزام مستردکر دیا

ایران نے جاپانی ٹینکر پر ڈرون حملے کا امریکی الزام مستردکر دیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی ساحل کے قریب سمندر میں جاپانی ٹینکر پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، ڈرون حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی تھی جبکہ جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔جہاز پیر کو ممبئی کے ساحل کے قریب پہنچا جہاں بھارتی نیوی ٹیم نے معائنہ کیا، ٹیم نے ابتدائی رپورٹ میں ٹینکر پر ڈرون حملے کی نشاندہی کی۔رپورٹ کے مطابق امریکا نے ابتدائی طور پر جاپانی ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔تاہم ایرانی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینکر کو نشانہ بنانے کا الزام بے کار ہے،اسے مسترد کرتے ہیں، ایسے الزامات لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔