خبرنامہ

بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو اٹاری آنے کی اجازت دے دی

لاہور: (مانیٹرنگ نیوز) بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو اٹاری آنے کی اجازت دے دی ہے۔ انڈین ریلوے کی جانب سے پاکستان ریلوے حکام کو درخواست کل سمجھوتہ ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ کی جائے۔ پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کل دونوں جانب سے معمول کے مطابق چلے گی۔ کل صبح آٹھ بجے 402 ڈاؤن معمول کے مطابق روانہ ہوگی۔
دوسری جانب بھارتی کسانوں کے احتجاج کے باعث دوستی بس کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دوستی بس بھارتی پنجاب میں جی ٹی روڈ کے بجائے متبادل راستوں سے منزل تک پہنچے گی لاہور۔ دوستی بس کل لاہور سے صبح چھ بجے نئی دلی کے لیے روانہ ہو گی۔ –