خبرنامہ

خود عمران خان کو کہتے سنا اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں�ندیم افضل

خود عمران خان کو کہتے سنا کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں: ندیم افضل
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی تھی جس کے لیے وہ خود تحریک انصاف کے پاس گئے لیکن تحریک انصاف نے بات چیت سے انکار کر دیا۔نہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت غلطی پرغلطی کر رہی ہے۔ندیم افضل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں۔