خبرنامہ

رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے خیبر اسمبلی پر حملہ کیا گیا‘ عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ روکنے کے لئے کے پی کے اسمبلی پر حملہ کیا گیا ،(ن) لیگ جمہوری اداروں پر یلغار کی بدترین تاریخ رکھتی ہے ، تحریک انصاف کا رائیونڈ مارچ پر امن ہو گا،تحریک انصاف (ن) لیگ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی ، (ن) لیگ کی دھمکیوں کے باعث رائیونڈ مارچ کا ارادہ ترک نہیں کریں گے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ روکنے کے لئے کے پی کے اسمبلی پر حملہ کیا گیا ،(ن) لیگ جمہوری اداروں پر یلغار کی بدترین تاریخ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ اور احتجاج کرنا تحریک انصاف کا آئینی حق تھا، کے پی کے اسمبلی پر حملہ کے واقعے کے بعد رائیونڈ مارچ کے لئے پر عزم ہو گیا ہوں ،تحریک انصاف (ن) لیگ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی ، (ن) لیگ کی دھمکیوں کے باعث رائیونڈ مارچ کا ارادہ ترک نہیں کریں گے ، ہم کسی کے گھر کی طرف مارچ نہیں کر رہے۔