خبرنامہ

سامیہ کیس:وزیراعلیٰ پنجاب نےتحقیقات کیلئےٹیم تشکیل دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب:(آئی این پی) نے تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی جو آج سامیہ کے سابق شوہر شکیل کا بیان قلمبند کرے گی۔ 20جولائی کو ہونے والی سامیہ شاہد کی پراسرار موت کے واقعے میں مزید کئی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں، گھر والے سامیہ کی موت کو خودکشی کہتے رہے، کیس کے مرکزی ملزم اور سامیہ کے پہلے شوہر چودھری شکیل کا باضابطہ بیان آج قلم بند کیا جائے گا ۔ سامیہ شاہد کے والد نے کہا کہ سامیہ نے خودکشی کی ،خاندان کے دیگر افراد نے کہہ دیا کہ دل کا دورہ پڑا ۔لیکن سامیہ شاہد کی پراسرار موت کی اب تک ہونے والی تفتیش نے ثابت کیا کہ معاملہ اتنا سیدھا نہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سامیہ شاہد کی موت کے فوری بعد کی تصاویر نے اس اُلجھی کہانی میں مزید سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔