خبرنامہ

سید قائم علی شاہ کی چھٹی کا وقت آ گیا

پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا
بلاول بھٹو زرداری وطن واپس آکر اراکین صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد نئے وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے لئے ناموں کا اعلان کریں گے،سینیٹر فرحت اللہ بابر
اسلام آباد۔24 جولائی(اے پی پی ) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، اس بات کا فیصلہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اتوار کو دبئی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وطن واپس آکر صوبے سندھ کے اراکین صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے لئے ناموں کاحتمی اعلان کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے