خبرنامہ

مقبوضہ کشمیر میں انسانی ہلاکتوں کی تحقیق ناگزیر ہے

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں انسانی ہلاکتوں کی تحقیق ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید الرعد الحسینی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال کا تقاضا ہے کہ ایک آزادانہ اورغیرجانبدارانہ بین الاقوامی مشن قائم کیا جائے۔ زید الرعدالحسینی نے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہارکیا جو عالمی اداروں کی طرف سے متعدد درخواستوں کے باوجود انہیں مقبوضہ علاقے تک رسائی دینے سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔