خبرنامہ

وزیر اعظم اوباما سے ملاقات میں افغان مہاجرین کا معاملہ اٹھائیں گے

وزیراعظم کیلئے افغان مہاجرین کے معاملے کی تفصیلی بریفنگ تیارکر لی گئی
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے افغان مہاجرین کا معاملہ باضابطہ طور پر امریکہ سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ‘ وزیر اعظم اپنے دورہ امریکہ کے دوران 20 ستمبر کو امریکی صدر بارک اوبامہ سے ہونے والی ملاقات میں بات چیت کرینگے‘وزیراعظم کیلئے افغان مہاجرین کے معاملے کی تفصیلی بریفنگ تیارکر لی گئی۔ اتوا رکو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں 30 سال سے قیام کے حوالے سے امریکہ سے باضابطہ طور پر بات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے دورہ امریکہ کے دوران 20 ستمبر کو باراک اوباما سے ملاقات کریں گے اور اس دوران اس حوالے سے بات چیت کرینگے ۔ وزیراعظم ملاقات میں افغان مہاجرین کا معاملہ اٹھائیں گے۔ وزیراعظم کیلئے افغان مہاجرین کے معاملے کی تفصیلی بریفنگ تیارکر لی گئی۔