خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان میں18غیرسرکاری تنظیموں پرپابندی، امریکہ کا اظہار افسوس

پاکستان کو حافظ سعید کےخلاف

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکا نے پاکستان میں غیر سرکاری تنظیموں کی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیمیں پاکستان میں اہم کام انجام دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دفترخارجہ کی ترجمان ہیدرنوئرٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں18غیرسرکاری تنظیموں پر پابندی پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری تنظیمیں پاکستان میں اہم کام انجام دے رہی ہیں، وہاں کے بہترمستقبل کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کریں گے، یہ غیرسرکاری تنظیمیں پاکستانی اداروں کے اشتراک سے کام کررہی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غیرسرکاری تنظیمیں حادثات سے نمٹنے سمیت انسانی حقوق کیلئے کام کررہی ہیں، پاکستان میں عوام کو روزگار فراہم کرکے اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

ہیدرنوئرٹ نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے پرغیرسرکاری تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ تنظیمیں پاکستانی بچوں کی زندگیاں بہتر کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان میں18تنظیموں کے آپریشن بند کرنے کے فیصلے پر افسوس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزارت داخلہ نے غیر ملکی این جی اوز سے متعلق اہم اور سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے پاکستانی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والی 18عالمی این جی اوز کو 60 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جن عالمی این جی اوز کو ملک بدری کا حکم دیا گیا ہے ان میں 9 کا تعلق امریکا، تین کا برطانیہ، 2 کا ہالینڈ جبکہ دیگر این جی اوز کا تعلق آئرلینڈ، ڈنمارک، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ سے ہے۔