بھارتی پولیس نے افضل گورو کے وکلا ء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے تحریک آزادی کے رہنما محمد افضل گورو کی برسی پر مظاہرے میں شرکت کرنے پر متعدد وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے وکلا کے خلاف بٹہ مالو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ وکلا کے خلاف کاٹی جانے والی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے محمد افضل گورو کی برسی پر بھارت مخالف مظاہرے میں شرکت کے علاوہ ڈسٹرکٹ کورٹ سرینگر کے احاطے میں محمد مقبول بٹ، محمد افصل گورو، بھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گورو کی تصاویر والے پوسٹر بھی چسپاں کر رکھے تھے۔دریں اثنا مظاہرے میں شرکت کرنے والے وکلا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے مظاہرے میں شرکت کر کے کوئی جرم نہیں کیاکیوں انہیں پر امن طریقے سے آواز بلند کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔