سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد 7 روز کے دوران شہادتوں کی تعداد 25 ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفل بٹالین اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورا میں مختلف بستیوں کا گھیراؤ کیا اور گھر گھر تلاشی کی۔
آپریشن کی آڑ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک گھر کا محاصرہ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا، جن کی شناخت عادل احمد اور عدنان احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
آخری اطلاعات پر ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔
طاقت کے نشے میں چور قابض فورسز نے آزادی کے متوالوں کی آواز دبانے کے لیے گزشتہ 7 روز کے دوران 25 افراد کو شہید کردیا تاہم اس کے باوجود وادی میں آزادی کی جدوجہد جاری ہے۔