خبرنامہ کشمیر

وزیراعظم کے کشمیر پر موقف کی سفارتی و قومی حلقوں میں‌ پذیرائی

ملت نیوز… مختلف قومی سیاسی حلقوں ، دانشوروں اور تجزیہ نگاروں نے وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب کو جرات مندانہ قرار دیا ہے. سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کشمیریوں کی تبض پر ہاتھ رکھا ہے. مسئلہ کشمیر کور ایشو ہے. بھارت سے مذاکرات کی بات کر کے وزیراعظم نے بال بھارت کی کورٹ میں‌ پھینک دی ہے. سدابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کشمیر کو اپنے خطاب کا مرکزی حصہ بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت ہر فورم میں‌جاری رکھے گا.