خبرنامہ کشمیر

کوکرناگ میں 3 نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنا

کوکرناگ میں

کوکرناگ میں 3 نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنا

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں کوکرناگ کے علاقے ہلڑ میں بھارتی فورسز کی طرف سے گزشتہ شب تین نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ شب بھارتی فورسز نے عادل احمد گنائی اور عادل حسین راتھر سمیت تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا تھا ۔ گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی لوگوں نے رات کو ہی گھر وں سے باہر نکل کر زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے اور نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ واقعے کے خلاف علاقے میں دکانیں بند رہیں جبکہ لوگوں نے کوکرناگ اسلام آباد سڑک پر احتجاجی دھر نابھی دیا۔مظاہرین کا کہناتھا کہ گرفتار نوجوان بے قصور ہیں اور وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ۔ دھر نے کی وجہ سے کوکرناگ اسلام آباد روڈ پر ٹریفک کئی گھنٹوں تک بلاک رہی ۔بعدازاں مظاہرین احتجاج کے بعد پر امن طورپر منتشر ہو گئے ۔