پشاور۔(ملت آن لائن) پشاور کے علاقے نوتھیہ میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق نوتھیہ کے قریب شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، زبانی تکرار کے بعد دوستوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں مقتول شیر علی اے این پی کا سابق ناظم تھا، پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک راہ گیر زخمی ہوا، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئیں ہیں، پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مقتول شیر کے بھتیجوں کی 25 نومبر کو شادی بھی طے تھی۔