خبرنامہ خیبر پختونخوا

عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے‘ امجد علی خان

شانگلہ۔(ملت آن لائن) سب ڈویژنل پولیس آفیسر شانگلہ امجد علی خان نے کہاہے کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،علاقہ میں منشیات کے خلاف آپریشن جاری ہے،عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے،مختلف ناکوں میں درجنوں مشتبہ افراد کوپولیس نے حراست میں لیاہے، چیک پو سٹوں پر چیکنگ کے دوران منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پولیس ہروقت چوکس ہے اور شانگلہ میں عوامی تعاون سے امن وامان قائم ہے ‘ پولیس اصلاحات سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں۔