خبرنامہ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ محمودخان کی مولاناسمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پشاور۔(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اُنہوں نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق ایک عظیم مذہبی سکالر اور محب وطن پاکستانی تھے ۔آپ کی شہادت سے بلا شبہ دینی و سیاسی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مولانا مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اوراُن کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اُن کے لئے صبر و استقامت کی دُعا کی ۔