ملت اداریہ

ملت اداریہ….جاوید ہاشمی کے نئے الزامات

ملت اداریہ… سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر ایک مرتبہ پھر ایسے الزامات لگائے ہیں جو انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں‌اور جن میں‌ دو قومی اداروں کا بھی نام لیا گیا ہے. جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان جوڈیشل مار شل لا لگوانا چاہتے تھے. انہوں‌نے کہا تھا کہ جسٹس ناصر الملک چیف جسٹس بنیں‌گے تو اسمبلیاں ختم کر دیں‌گے اور نوے دن کے اندر انتخابات ہو جائیں گے جس کے بعد تحریک انصاف ہی منتخب ہو گی. جاوید ہاشمی کے ان الزامات کے بعد عمران خان نے ان کا کوئی سنجیدہ جواب نہیں‌دیا بلکہ انہیں‌ ذہنی مریض قرار دینا شروع کر دیا. بلا شبہ یہ قومی نوعیت کا معاملہ ہے جس کی تحقیق کی جانی چاہیے. اس سے قبل جاوید ہاشمی دھرنے میں عمران خان کا وہ پلان بھی آشکار کر چکے ہیں‌جس کے تحت وہ طاہر القادری کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ پر حملہ کر کے حکومت کی بساط الٹنا چاہتے تھے. پیپلزپارٹی نے بھی تازہ الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان سامنے آ کر ان الزامات کا جواب دیں‌ وگرنہ یہ معاملہ پیچیدہ صورت اختیار کر جائے گا.