ملت اداریہ

ملت اداریہ.. مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی دہشت گردی

مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی دہشت گردی کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے. گزشتہ روز گیارہ سالہ معصوم طالب علم کی لاش ملی جسے پیلٹ گن کے چھروں‌سے چھلنی کیا گیا تھا. وزیراعظم نواز شریف جو نیویارک پہنچ چکے ہیں وہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کو بدھ کے روز جنرل اسمبلی کے اجلاس میں‌دنیا کے سامنے رکھیں‌گے. بھارت نے کشمریوں‌کا حقہ پانی بند کر دکھا ہے. ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے. دو ماہ سے وادی میں کرفیو نافذ ہے. لوگوں‌کو علاج معالے سے لےکر خوراک تک مشکلات کا سامنا ہے. عالمی برادری کو فوری نوٹس لیتے ہوئے اپنے مبصر کشمیر میبں‌ بھجوانے چاہئیں‌تاکہ اصل صورتحال سامنے آ سکے.