ملت انٹرویو

جو بھی اقتدار میں آیا اس کے کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی: عمران خان

عمران خان نے

جو بھی اقتدار میں آیا اس کے کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی: عمران خان

فیصل آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جو بھی اقتدار میں آیا اس کے کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی۔ ایسی پالیسی بنائیں گے کہ حکمران خود کو فائدہ نہ پہنچا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک خود کوئی چیز نہ بنائے وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ چین کا جی ڈی پی 30 سال پہلے 300 ارب تھا۔ آج ٹریلین ڈالرز میں ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو روزگار دینے کے لیے انڈسٹریز ہونی چاہئیں۔ انڈسٹریز قائم کرنے کے لیے صنعت کاروں کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج سے 15 سال پہلے مہاتیر محمد سے ملا تھا۔ مہاتیر محمد نے بتایا کہ کس طرح وہ ملائیشیا کو آگے لے کر گئے۔ ملائیشیا پہلے صرف ربر برآمد کرتا تھا، آج ملائیشیا الیکٹرانکس کا سامان برآمد کرتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتیں اس لیے بند ہو رہی ہیں کہ گیس اوربجلی پر ٹیکس بہت ہے۔ بنگلہ دیش اور بھارت اس لیے آگے ہیں کیونکہ وہاں گیس اور بجلی سستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے بتایا کہ انہوں نے ترکی میں صنعت کاروں کی مدد کی۔ صنعت کاروں اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کے لیے جو ہوسکا کریں گے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی اقتدار میں آیا اس کے کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی۔ بڑے بڑے طاقتور لوگ شوگر ملوں کے مالکان ہیں۔ ایسی پالیسی بنائیں گے جس کے تحت حکمران خود کو فائدہ نہ پہنچا سکیں۔