ملت انٹرویو

سی پیک سے متعلق سامنے آنے والے تنازعات کا حل چاہتے ہیں: چیف جسٹس

سی پیک سے

سی پیک سے متعلق سامنے آنے والے تنازعات کا حل چاہتے ہیں: چیف جسٹس

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف جسٹس پاکستان نے سی پیک سے متعلق تنازعات پر تمام چیف جسٹس صاحبان کا اجلاس بلا لیا۔ سپریم کورٹ میں کٹاس راج مندر کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں سی پیک حوالے سے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے، منصوبے سے متعلق کئی تنازعات سامنے آرہے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک منصوبے سے متعلق تمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں، میں نے تمام چیف جسٹس صاحبان کو بلا لیا ہے۔
………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…کٹاس راج کا تالاب بحال نہ کرنے پر پنجاب حکومت پر ایک لاکھ کا جرمانہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کا تالاب بحال نہ کرنے پر پنجاب حکومت پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کٹاس راج مندر کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ اس دوران چیف جسٹس نے مندر کا تالاب نہ بھرنے پر پنجاب حکومت پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتےہوئے حکم دیا کہ کٹاس راج کا تالاب اور مندر بحال ہونے چاہئیں۔
چیف جسٹس کا سیمنٹ فیکٹری کو کٹاس راج مندر کا تالاب پانی سے بھرنے کا حکم
چیف جسٹس نے کہا کہ مندر کے تالاب کا پانی فیکٹریوں کے سبب کم ہورہا ہے تو فیکٹریاں دوسرا بندوبست کریں، فیکٹریز کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے، ہم مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ اس دوران چیف جسٹس نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کو بھی نوٹس کرتے ہوئے کہا کہ صدیق الفاروق کی ٹرم ختم ہوچکی،کیسےاب تک تعینات رہ سکتے ہیں؟ وزیراعظم کی نوازش پر یہ کب تک عہدے پر رہیں گے؟ صدیق الفاروق کتنی دیر (ن) لیگ کے دفتر پر کام کرتے رہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی وابستگی اور ذاتی پسند و ناپسند پر بھرتیاں نہیں ہونی چاہئیں۔
چیف جسٹس کے سی پیک پر ریمارکس
اس موقع پر معزز چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں سی پیک حوالے سے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے، منصوبے سے متعلق کئی تنازعات سامنے آرہے ہیں، ہم سی پیک منصوبے سے متعلق تمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں، میں نے تمام چیف جسٹس صاحبان کو بلا لیا ہے۔