ملت انٹرویو

پاکستان تحریک انصاف کا خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کا خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے چیئر مین نیب سے خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے چیئر مین نیب کو خط لکھا ، خط پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار کی جانب سے لکھا گیا ، جس میں خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف منی لانڈرنگ اورمالی جرائم میں ملوث ہیں، خواجہ آصف کےفارن اکاؤنٹس میں کروڑوں روپےمنتقل ہوئے ، منی لانڈرنگ کے لئے اہلیہ کے فارن اکاونٹس بھی استعمال کئےگئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے خط میں لکھا گیا کہ فارن اکاؤنٹس میں مشکوک،بےنامی ٹرانزکشنزکی گئیں ، غیر ملکی ہوٹلزاور مشکوک بینک اکاوٴنٹس کا ریکارڈحاصل کر لیا ہے، کروڑوں روپےکی منتقلی کاریکارڈالیکشن کمیشن کےگوشواروں میں نہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اوراقامہ تسلیم کر چکے، خط نواز شریف اور خواجہ آصف کےکیس میں مماثلت ہے۔ تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب خواجہ آصف کےخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کرے، غیرملکی ہوٹلز،بینک اکاؤنٹس، بے نامی ٹرانزکشنز کے ثبوت دیں گے۔
پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کیخلاف نیب جانے کی تیاری کرلی
گذشتہ روز وزیر خارجہ خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن پر تحریک انصاف نے ان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے پی ٹی آئی نے نیب سے رابطے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف قوم کےلیےسیکیورٹی رسک ہیں، خواجہ آصف کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت کور گروپ کے اجلاس میں خواجہ آصف کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی اور عثمان ڈارکوخواجہ آصف کےخلاف نیب کوخط لکھنےکی ذمےداری سونپ دی گئی تھی۔