خبرنامہ

سمندر پار پاکستانیوں کے آئی ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے سلسلہ میں رجسٹریشن میں ایک دن باقی رہ گیا

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) سمندر پار پاکستانیوں کے آئی ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے سلسلہ میں رجسٹریشن میں ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں سمندر پار پاکستانیوں کو پہلی بار سافٹ ویئر کے ذریعے ووٹ کا حق دیا جا رہا ہے جس کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے پاکستانی تارکین وطن جن کے نام ان 37 حلقوں میں سے کسی حلقے میں بطور ووٹر درج ہوں، ان کے پاس نائیکوپ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ہو جبکہ مستند ای میل ایڈریس ہو وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔ انہیں پولنگ سے ایک روز قبل خصوصی پاس کوڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ 14 اکتوبر کو پولنگ کے دورانیہ کے دوران اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔