خبرنامہ

وزیراعظم آج بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کو اہم پیغام دیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کو اہم پیغام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم بیرون ملک رہائش اختیار کرنے والے پاکستانیوں کو اپنے خطاب میں اہم پیغام دیں گے جب کہ وزیراعظم کا پیغام سرکاری ٹی وی پر شام 7 بجے نشر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پانی کے معاملے پر بھی قوم کو اہم پیغام دیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں ملک کے معاشی حالات میں بہتری اور سرکاری اخراجات میں کمی کے علاوہ ٹیکس اور تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کا عندیہ دیا تھا۔