پی آئی ٹی بی اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے مابین ٹیکنالوجی کے دو طرفہ تعاون و فروغ کا معاہدہ
اسلام آباد – 19جولائی 2019
انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے درمیان گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آبادمیں ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی جس کے تحت دونوں ادارے ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور جدید سہولیات کوسرکاری اور نجی شعبے کیلئے فراہمی پر مل کر کام کریں گے۔ایم او یو پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور ایم ڈی کے پی آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر شہباز نے دستخط کئے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی برائے سائنس و آئی ٹی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی رُو سے دونوں صوبوں کے عوام کو ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ای پروکیورمنٹ ودیگر منصوبے پنجاب میں بھی شروع کیے جائیں گے جبکہ پی آئی ٹی بی خیبرپختونخوا میں ای خدمت مرکز، ای سٹیمپنگ‘ای روزگار‘پلان 9‘ ایس ایم پورٹل وشکایت مینجمنٹ‘ ای فائلنگ و آفس آٹومیشن سسٹم‘ اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر منصوبے شروع کرنے کیلئے کے پی آئی ٹی بورڈ کی معاونت کرے گا۔تقریب میں ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم بھٹی سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
تصویر کیپشن: ۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی کامران بنگش‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور دیگر افسران کا ایم او یو تقریب کے بعد گروپ فوٹو