خبرنامہ پاکستان

چینی نائب صدر کی آج اسلام آباد آمد، دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے

چینی نائب صدر کی آج اسلام آباد آمد، دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے

اسلام آباد: (ملت آن لائن) چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ چینی مہمان دورے کے دوران پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے نائب صدر وانگ کشان 26 سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وانگ کشان چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے کلیدی رکن ہیں۔ چینی نائب صدر دورے کے دوران صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق چینی نائب صدر کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطح کے وفود کے تبادلوں کے سلسلے کی کڑی ہے جس میں نومبر دو ہزار اٹھارہ اور حالیہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت کے بعد سے مزید تیزی آئی ہے۔