پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان اربن بس سروس اور موبائل واٹرٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔

ڈیرہ غازی خان:(ملت آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان اربن بس سروس اور موبائل واٹرٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسیں ڈیرہ غازی خان کے مختلف روٹس پرچلائی جائیں گی، گرین بسوں کے چلنے سے شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت ملے گی، آرام دہ اورمعیاری ٹرانسپورٹ شہریوں کا حق ہے۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہرضلع و تحصیل کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے مسائل حل کریں گے، ڈی جی خان اور راجن پورکو بجٹ میں اتنا فنڈ ملے گا، جتنا لاہورکوملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں حکومتی احسان نہیں،عوام کا حق ہیں۔