لاہور:(ملت آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورشہبازشریف کےکیسزکورکوانےکی کوشش کی جارہی ہے،ن لیگ قیادت کوپتہ ہےکیسزمیں اب ان کوسزائیں ہونے جارہی ہیں، ن لیگ جوکرےگی اس کاخمیازہ خود بھگتےگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی ہدایت پرکارکنان کوجمع کیاگیا اور احتساب عدالت کےباہرجان بوجھ کرماحول خراب کیاگیا، ن لیگ کارکنان کے پولیس اہلکاروں کودھکے دینے کی مذمت کرتاہوں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سےحکمت عملی کےتحت کارروائی کی گئی، حمزہ شہباز نےآج صبح ہی کہہ دیاتھااسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، شہباز شریف کےخلاف کیس جاری ہے، روکنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف اورشہبازشریف کےکیسزکورکوانےکی کوشش کی جارہی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس بھی منطقی انجام کی طرف جارہاہے، ن لیگ قیادت کوپتہ ہےکیسزمیں اب ان کوسزائیں ہونے جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازنےآج صبح ہی کہاتھاپولیس کوٹف ٹائم دینےجارہےہیں،احتساب عدالت کےباہرن لیگ حکمت عملی کےتحت ماحول خراب کر رہی ہے، پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسپیکرپرحملہ کیاگیا، پنجاب اسمبلی میں بدمعاشی کےبعداب باہربھی وہی ماحول بنایاجارہاہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا احتساب عدالت کےباہرمنصوبہ بندی کےتحت کارکنان کوجمع کیاگیا، قانون نافذکرنےوالےاداروں کےاہلکاروں پر پھینکنے کے لئے انڈے بھی لائےگئے، 200، ڈھائی سو کارکنان ہے ، پولیس کارکنان کو منتشر کرلے گی۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ جوکرےگی اس کاخمیازہ خود بھگتے گی، قانون توڑاجائے گا تو قانون حرکت میں بھی آئے گا۔
یاد رہے آج شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر ن لیگی کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو دھکے دیئے اورنعرےلگائے اور احتساب عدالت میں گھسنےکی کوشش کی۔
پولیس کی جانب سے ن لیگی کارکنان کوعدالت میں جانےسےروکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا جبکہ متعددن لیگی کارکنان کوحراست میں لےلیا گیا۔