لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قوم عمران خان کوانقلابی رہنماکےطورپریادرکھےگی، عوام کی خدمت کے وعدے پر آئے ہیں، وعدے نبھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے 100 روزہ پلان کے اہداف پورےکریں گے، عوام کی خدمت کے وعدے پر آئے ہیں، وعدے نبھائیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے، لائیواسٹاک میں وزیراعظم کے وژن کے مطابق تبدیلیاں لائیں گے، نئے قوانین، ترامیم 100روزہ پلان پرعمل درآمد کا حصہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہماری توجہ کا محور پنجاب کا عام آدمی ہے، قوم عمران خان کوانقلابی رہنما کے طور پر یاد رکھے گی۔
یاد رہے دو روز قبل سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی بے مثال قیادت میں ملک کی سمت درست کردی ہے، حکومت نے 100 روزمیں عزم، جانفشانی اور بساط سے بڑھ کر کام کیا، ماضی میں کوئی حکومت ایسا شاندارپروگرام نہیں دے سکی۔
سردارعثمان بزدار نے کہا تھا کہ پہلی بارکسی حکومت نے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کرپالیسیاں بنائیں، 100روزمیں مختلف شعبوں کے اصلاحاتی ایجنڈے پرسنجیدگی سے کام کیا گیا۔
اس سے قبل حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، نئے پاکستان کامستقبل روشن اور تابناک ہے۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ 100 روزہ پلان سے ثابت ہوا عمران خان جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں،عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا۔