خبرنامہ

آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

سڈنی ۔ 25 اگست (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، سٹیون سمتھ کی عدم موجودگی میں جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، سمتھ آرام کی غرض سے سری لنکا کے خلاف رواں ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 6 ستمبر اور دوسرا اور آخری میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وکٹ کیپر پیٹرنیول ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، کولٹرنیل جو کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ٹیم کا حصہ تھے فٹنس مسائل کے باعث آئی لینڈرز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، شان مارش، ٹریوس ہیڈ، کرس لائن، گلین میکسویل، موئسز ہنریکس، پیٹرنیول، جیمزفالکنر، جان ہیسٹنگز، مچل سٹارک، ایڈم زمپا اور سکاٹ بولانڈ پر مشتمل ہے۔