خبرنامہ

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15ستمبر کو یو اے ای میں شروع ہوگا

لاہور۔(ملت آن لائن)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15ستمبر کو یو اے ای میں شروع ہوگا ،افتتاحی میچ15 ستمبر کو بنگلہ دیش اورسری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان کا پہلا میچ ہانک کانگ کے خلاف 16ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا،بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 19ستمبر کو ٹکرائیں گی، ایشیا کپ میں شریک6 ٹیموں کو2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ ’اے‘ میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ ’بی‘ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کورکھا گیا ہے، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں سپر چار مرحلے میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب رہیں گی، ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا، 16 ستمبر کو پاکستانی ٹیم گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیگی،گرین شرٹس ایشیائی ایونٹ کے دوسرے میچ میں 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے،سپرفورمرحلے کا آغاز21 ستمبر سے شروع ہو کر 26 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ فائنل28 ستمبر کو رکھا گیا ہے،ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم میں سرفراز احمد، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی مینجر ہیں۔