ی روزگار فری لانسنگ پروگرام میں داخلوں کیلئے درخواستیں طلب
لاہور، 10جولائی2019ء
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئرز‘ سپورٹس‘آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کے مشترکہ منصوبے ”ای روزگار پروگرام“کے نئے بیچ میں داخلوں کیلئے پنجاب بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے، ماسٹر ڈگری کے حامل 35 سال کی عمر تک کے بیروزگار نوجوانوں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ پروگرام کا مقصد پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو فری لانسر کے طور پر تکنیکی تربیت فراہم کر کے انٹرنیٹ سے آمدنی کمانے کے قابل بنانا ہے۔ امیدوار تکنیکی، غیر تکنیکی اور تخلیقی ڈیزائن کے شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ فی الوقت پنجاب بھر میں 32 ای روزگار مراکز فعال ہیں جہاں 11 ہزار سے زائد طلبا تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے قریباً 14 کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔ امیدوار ای روزگار کی ویب سائٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پردرخواست دے سکتے ہیں۔