خبرنامہ

وزیراعظم کی ہدایت پر”ٹیکنالوجی نالج اکانومی ٹاسک فورس” تشکیل

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹیکنالوجی نالج اکانومی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کےنمائندے بھی موجود ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس ٹیکنالوجی سےعلم معاشیات بڑھانے کے لئے کام کرے گی اس میں سائنسدان، انجینئرز، نجی شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس قومی ترجیحات کا جائزہ لے کر حل بتائے گی، ٹیکنالوجی ٹاسک فورس میں سائنسدان،انجینئرز،نجی شعبے کے ماہرین کو ٹاسک فورس کی کارکردگی بہترین بنانے کےلیے شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ہوا جس میں اجلاس میں ڈاکٹر عطاالرحمان بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل کہا تھا کہ فیس بک پر جھوٹی خبروں، نفرت انگیز مواد روکنے کی ضرورت ہے، جھوٹ، نفرت پر مبنی مواد معاشرے کے لیے خطرہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے فیس بک حکام نے ملاقات کیا تھا، ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، افتخار درانی ودیگر حکام ملاقات میں شریک تھے، وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سوشل نیٹ ورک کو پھیلانے کی تعریف بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر ریلوے، ہاؤسنگ سمیت کئی شعبوں میں ٹاسک فورس تشکیل دی جاچکی ہے۔