خبرنامہ

وزیر خزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر خزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی ہے جس پر وزیراعظم وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی کرنے کی نوید سنائی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا بلکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

واضح رہےکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی غیر متوقع ہے۔