خبرنامہ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد:(ملت آن لائن) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی تاہم عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے حکومت نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اور لائن ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہاکہ آگے بہتری کی گنجائش نظرآرہی ہے، ٹیکس میں ردو بدل کررہے ہیں لیکن صارف کو فائدہ دینا چاہتے ہیں۔