اھم خبریں

ایک دوسرے کی خودمختاری کااحترام کرنا ہو گا، وزیراعظم

ایک دوسرے کی خودمختاری کااحترام کرنا ہو گا، وزیراعظم

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ کی قیادت نے افغانستان میں امن کیلئے افغان امن و عمل کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے، چین، امریکہ اور افغانستان کی طرف سے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کرنے والے نمائندوں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ امن کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں،ایک دوسرے کی خودمختاری کااحترام کرنا ہو گا، امریکی نائب وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان اور خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا،چین نے افغان امن مذاکرات کی میزبانی کی دوبارہ پیشکش کر دی، چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ امن و استحکام کیلئے سب سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ کے درمیان چار فریقی مذاکرات شروع ہوگئے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم نواز شریف نے کی جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز‘ معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی شریک تھے۔ مذاکرات میں افغانستان کے وفد کی قیادت افغان صدر اشرف غنی نے کی‘ افغان وزیر خارجہ قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خزانہ بھی شریک ہوئے‘ امریکی وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری آف سٹیٹ انتھونی بلنکن نے کی جس دوران پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے۔ چین کے وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ژی نے کی جبکہ مذاکرات میں پاکستان کے سفیر سن وی ڈونگ اور چین کی وزارت خارجہ کے ایشین ویژن کے نائب ڈی جی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔ مذاکرات میں پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ کی قیادت نے افغانستان میں امن کیلئے افغان امن و عمل کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چین، امریکہ اور افغانستان کی طرف سے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کرنے والے نمائندوں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ امن کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں،ایک دوسرے کی خودمختاری کااحترام کرنا ہو گا۔