اھم خبریں

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے، وزیر اعظم کی چینی ہم منصب سے ملا قا ت

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے، وزیر اعظم کی چینی ہم منصب سے ملا قا ت

پاک چین تعلقات، خطے کی صورتحال، افغانستان میں امن عمل کی بحالی، اقتصادی راہداری منصوبے سمیت اہم امو ر پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم نواز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم کی 14ویں کونسل میٹنگ کے شاندار انتظامات پر چینی ہم منصب کو مبارک باد
پاکستان اور چین کی مثالی دوستی کے پیش نظر 2015کو پاک چین فرینڈ شپ سال کے طور پر منایا گیا ،2016میں دونوں ممالک کی دوستی کو 65سال مکمل ہوجائیں گے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کی ترقی کی راہیں کھلیں گی ، پاکستان چاہتا ہے کہ سی ای پی ای سی کے تمام منصوبے بر وقت مکمل کیے جائیں ، ارومچی میں چین پاکستان کو ویزا کم ٹریڈ آفس کھولنے کی اجازت دے ،، پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے موثر نظام بنایاگیا ، گوادر سیکورٹی ٹاسک فورس بنائی گئی ،حکومت چینی باشندوں کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائے گی،چینی باشندے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، افغانستان میں امن کے عمل کی بحالی کی نگرانی کے لئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل کی جارہی ہے جس میں پاکستا ن افغانستان چین اور امریکا کے نمائندے شامل ہوں گے
وزیر اعظم نواز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو
چین پاکستان سے دوستی کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری ر کھیں گے ،چینی وزیراعظم
چنگ چو(آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ سے ملا قا ت کی جس میں پاک چین تعلقات، خطے کی صورتحال، افغانستان میں امن عمل کی بحالی، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت اہم امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ ملاقات شنگھائی تعا ون تنظیم کی 14ویں سربراہی کونسل میٹنگ کے موقع پر ہوئی ، اس مو قع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف ، وفاقی وزیر ترقی منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی ، وزیراعظم کے سیکر ٹری فوادحسن فواد چین میں پاکستان کے سفیر سعود خالد بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 14ویں کونسل میٹنگ کے شاندار انتظامات پر چین کے وزیر اعظم کو مبارک باد دی اور چین کی طرف سے پاکستان کو تنظیم کا مستقل ممبر بنانے کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے چینی ہم منصب کو آگا ہ کیا کہ پاکستان نے مستقل ممبربننے کیلئے تمام ضروری قواعد اور ضروری طریقہ کا رپر عمل کیا ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے چینی قیادت اور کمیونسٹ پارٹی کو آئی ایم ایف کی طرف سے چینی کرنسی یو آن کو گلو بل کرنسی کا درجہ دینے کو چین کی اہم کامیابی قرار د یتے ہوئے کہا کہ یہ چینی معیشت کیلئے ایک اہم کامیابی ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی مثالی دوستی کے پیش نظر 2015کو پاک چین فرینڈ شپ سال کے طور پر منایا گیا اور2016میں دونوں ممالک کی دوستی کو 65سال مکمل ہوجائیں گے، اس موقع سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا ، وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اب تک کی ہونے والی پیش رفت پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ سے خطے کی ترقی کی راہیں کھلیں گی ، پاکستان چاہتا ہے کہ سی ای پی ای سی کے تمام منصوبے بر وقت مکمل کیے جائیں ۔ وزیراعظم نے تجویز دی کہ ارومچی میں چین پاکستان کو ویزا کم ٹریڈ آفس کھولنے کی اجازت دے تاکہ اقتصادی راہداری کے منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کرنے میں مدد ملے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے چینی ہم منصب کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے ضر ب عضب آپریشن اور نیشنل ایکشن پروگرام پر بریفنگ دی اور کہا کہ یہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور اس کے نتیجے میں صور ت میں حال میں بہتری آئی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے ایک موثر نظام بنایاگیا ہے اور ایک اسپیشل سکیورٹی دویژن نے باضابطہ کام شروع کردیاہے ، گوادر سیکورٹی ٹاسک فورس بھی بنائی گئی ہے ۔حکومت چینی باشندوں کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائے گی۔ چینی باشندے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے اسلام آباد میں گذشتہ ہفتے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور اس میں ہونیوالے فیصلوں سے آگاہ کیا ۔چینی وزیراعظم کو آگا ہ کیا اور انہیں بتایا کہ افغانستان میں امن کے عمل کی بحالی کی نگرانی کے لئے ایک سٹیرنگ کمیٹی تشکیل کی جارہی ہے جس میں پاکستا ن افغانستان چین اور امریکا کے نمائندے شامل ہوں گے ۔ وزیراعظم نے اپنے چینی ہم منصب کو پیر س میں ہونے والی نریند رمودی سے ملاقات میں اعتما دمیں لیا اور انہیں بتایا کہ اس ملا قات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کی جس کے حوصلہ افزا نتائج نکلے ہیں دونو ں ممالک نے متنازعہ امو ر پر مذاکرات کا عمل بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے ملا قا ت میں چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان سے دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا