وزیراعظم کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرانس کو مدد کی پیشکش
دہشت گرد انسانیت کے دشمن ،وزیراعظم کا دولت مشترکہ سیشن سے خطابدوطرفہ تعلقات ،دہشتگردی کیخلاف جنگ ،خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال، وزیراعظم نے پیرس حملوں کی شدید مذمت اورجانی نقصان پر اظہار افسوس کیا
ویلیٹا(آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی صدر فرانسوااولاندے سے ملاقات کی،جس دوران وزیراعظم نے پیرس میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یہاں وزیراعظم نواز شریف نے دولت مشترکہ کے 24 ویں اجلاس کے موقع پر فرانسیسی صدر فرانسوااولاندے سے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے پیرس میں دہشت گردحملوں کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش کرتے ہیں،پاکستان فرانس کی مدد کرنے کو تیار ہے ۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر نے پاکستانی قوم کے حوصلے اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال ،دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر اہم امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔(اح)
موسمیاتی تبدیلی دنیا میں انسانی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، گلیشیئرز کے پگھلنے،سیلاب اور سطح سمندر میں اضافے کے خطرات کا سامنا ہے،ہمالیہ کے گلیشیئرز دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں، پاکستان کم ترین گرین ہاؤس گیسلز چھوڑنے والے ممالک میں شامل ہے
وزیر اعظم نواز شریفکا مالٹا میں دولت مشترکہ کے 24ویں سربراہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی پر سیشن سے خطاب
ویلیٹا (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا میں انسانی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، گلیشیئرز کے پگھلنے،سیلاب اور سطح سمندر میں اضافے کے خطرات کا سامنا ہے،ہمالیہ کے گلیشیئرز دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہا ہے، پاکستان کم ترین گرین ہاؤس گیسلز چھوڑنے والے ممالک میں شامل ہے۔ وہ جمعہ کو مالٹا میں دولت مشترکہ کے 24ویں سربراہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی پر سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر میں انسا نی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، گلیشیئر کے پگھلنے سیلاب اور سطح سمندر میں اضافے کے خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہ ہمالیہ کے گلیشیئرز دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں،2010ء اور 2011ء میں ہمیں بڑے سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کم ترین گرین ہاؤس گیسلز چھوڑنے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی سطح پر گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف 0.8فیصد ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پیرس کانفرنس جامع موسمیاتی تبدیلی معاہدے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے، امید ہے کہ یہ کانفرنس بات چیت تک محدود نہیں رہے گی، کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے وسائل اور ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی،ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے تعاون فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی تشکیل دی اور عملدرآمد کا لائحہ عمل طے کیا،قومی معیشت اور ترقی میں ماحول دوست پالیسیاں اختیار کر رہے ہیں۔