خبرنامہ پاکستان

ملکہ میگزما3روزہ سرکاری دورےپراسلام آبادپہنچ گئیں

  • اسلام آباد:(اے پی پی)نیدرلینڈز کی ملکہ میگزما 3روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہنچ گئیں۔ ملکہ میگزما اس دورے کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گی۔ رہنما مسلم لیگ (ن) ماروی میمن نے ملکہ میگزما کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ ملکہ میگزما ڈچ ثقافت میں تارکین وطن […]

  • پٹھان کوٹ حملہ میں مسعود اظہر کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا، تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ

    اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ بھارتی ایئربیس پٹھان کوٹ پر حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں تشکیل کردہ تحقیقاتی ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا حملے کے ماسٹر مائنڈ ہونے یا حکم دینے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ 2 جنوری کو […]

  • شفاف پالیسیوں کی بدولت بین الاقوامی برادری کااعتماد بحال ہوا

    اسلام آباد ۔(اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی مراعات پر مبنی شفاف پالیسیوں کی بدولت بین الاقوامی کاروباری برادری کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کویہاں ’’ومپل کام‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جین یوز چارلیئر سے ایوان وزیراعظم میں گفتگو […]

  • بلانا آسان مگر واپس بھیجنا مشکل ہو گا، سعد رفیق کا پی آئی اے کمیٹی کو جواب

    لاہور:(اے پی پی)ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے معاملات انتظامیہ نہیں بلکہ ٹریڈ یونین کی وجہ سے خراب ہوئے۔ کہتے ہیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ان کو بلانے کا شکریہ لیکن وہ بہت سخت آدمی ہیں۔ خواجہ […]

  • نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما کل تین روزہ دورے پر پہلی بار پاکستان آئیں گی

    اسلام آباد:(اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان اور ملکہ میکسیما کے درمیان اس سے پہلے ڈیوس میں ملاقات ہوئی تھی جہاں وزیر اعظم نے ان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ ملکہ میکسیما ترقی اور معیشت سے متعلق اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں قیام کے دوران […]

  • نجم سیٹھی: کی تقرری ہائی کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے،درخواست گزارکا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی اپنے ہی بیان حلفی کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق کرکٹرسرفرازنوازنے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کی تقرری […]

  • عمران فاروق کیس:ملزمان کے ریمانڈ میں10فروری تک توسیع

    اسلام آباد:(اے پی پی)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں دوملزمان محسن علی اورخالد شمیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس فروری تک توسیع کردی ہے،جبکہ ملزم معظم علی کی ورثاءسے ملاقات اورجیل میں اپرکلاس میں منتقلی سے متعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے،مقدمے کی سماعت کرنے والے فاضل […]

  • سمندر پار پاکستانیوں کے لئے آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح (کل) ہو گا

    اسلام آباد ۔ (اے پی پی) وزارت اورسیز پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل کی طرف سے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے قائم آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح (کل) بدھ کو ہو گا۔ وزارت کے سیکرٹری خضرحیات خان باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر یورپی یونین کی نمائندہ برناڈ فرانکوئس اور آئی ایل […]