اھم خبریں

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس پیر 17 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا

  • اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس پیر 17 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(1) اور آئین کے آرٹیکل 56(3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے […]

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 9 نکاتی ایجنڈا زیرغور ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں وزارت کیڈ کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی جب کہ وفاق میں صحت سے متعلقہ امور وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ماتحت کرنے کی منظوری […]

  • حکومت کا وزیراعظم ہاؤس کو پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارہ بنانے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کو پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ حکومتوں کے شاہانہ طرز طریقے سے لوگ پریشان ہیں، ضروری ہے کہ حکمرانوں کا رہن سہن ایسا ہو کہ عوام کا پیسہ ضائع نہ […]

  • بیگم کلثوم نواز کی میت آج رات لندن سے پاکستان کیلئے روانہ کی جائے گی

    لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت آج رات لندن سے پاکستان کے لیے روانہ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں دوران علاج انتقال کرگئی تھیں۔ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، ان کی چھوٹی صاحبزادی […]

  • وفاقی کابینہ کے 6 نئے اراکین نے حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 6 نئے وزراء اور وزرائے مملکت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزراء اور وزرائے مملکت سے حلف لیا۔ تقریب کے دوران علی محمد خان، عمر ایوب اور حیدر علی زیدی نے وفاقی […]

  • پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ: وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کے خلاف 2014 میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں دیئے گئے 126 روزہ دھرنے […]