خبرنامہ انٹرنیشنل

عالمی بینک نے اقتصادی واصلاحاتی اقدامات و ایجنڈے بارے سالانہ رپورٹ جاری

  • واشنگٹن(ملت + آئی این پی )عالمی بینک نے مختلف ممالک کے اقتصادی واصلاحاتی اقدامات و ایجنڈے بارے سالانہ رپورٹ جاری کردی، بہترین کاروباری کارکردگی پر نیوزی لینڈ پہلے ، سنگاپور دوسرے، ڈنمارک تیسرے، چین پانچویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر رہا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے مختلف ممالک کے بارے میں سالانہ رپورٹ […]

  • اقوام متحدہ کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کی شدید مذمت

    اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) اقوام متحدہ نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔منگل کو پاکستان میں اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ و ہیومنیٹیرین کوارڈینیٹر انجیلا کیرنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ نے ٹریننگ سنٹر پر دہشت گرد حملے […]

  • چین کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

    بیجنگ ۔ 25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) چین نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کے قومی استحکام اور عوام کے تحفظ کی کوششوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ منگل کو چینی وزارت خا رجہ کے ترجمان نے اپنے […]

  • امریکا اور یورپ میں خواتین مے نوشی میں بھی مردوں کے برابر آگئیں

    واشنگٹن ۔ 25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) مے نوشی کی عادت کے متعلق ایک عالمی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ مے نوشی کے معاملے میں خواتین مردوں کے برابر پہنچ رہی ہیں۔ 1991 سے 2001 کے درمیان پیدا ہونے والے تقریبا 40 لاکھ لوگوں کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ مرد […]

  • ٹوکیوسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کانگ کانگ اور شنگھائی میں مندی کا رجحا ن

    ٹوکیو+ہانگ کانگ ۔ 25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ٹوکیوسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی جبکہ کانگ کانگ اور شنگھائی میں مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 106.73 پوائنٹس کی […]

  • امریکا کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

    واشنگٹن۔ 25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) امریکا نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے منگل کو کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اپنے […]