خبرنامہ سندھ

کراچی: ویلنٹائن ڈے پر سمندر میں نہانے پر پابندی

  • کراچی:(اے پی پی)سندھ حکومت نے ویلنٹائن ڈے پر کراچی کے سمندر میں نہانے پر پابندی لگا دی ۔ سمندر میں نہانے پر پابندی کا اطلاق 14 فروری کو ہو گا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹی کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد ساحل کا رخ کرتی ہے […]

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا

    کراچی:(اے پی پی)سندھ اسمبلی کا اجلاس بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ،وزیر اعلیٰ اپوزیشن لیڈر کی نشست پر بیٹھے تو کبھی ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کی تحریک سنے بغیر ہی رولنگ دیدی تو کبھی حکومت کے رویے پر اپوزیشن چلا اٹھی۔سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سائیں سرکار ایوان میں تشریف لائے اور اپنی نشست […]

  • جدید طرز تعلیم میں ٹیکنالوجی کی اہمیت مسلم ہے،چانسلر جاوید انوار

    کراچی:(اے پی پی)سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا ہے کہ جدید طرز تعلیم میں ٹیکنالوجی کی اہمیت مسلم ہے، حصولِ علم کی جستجو ہی دراصل علم کی روح ہے،اگر آپ علم حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے تو علم کا وجود ہی مٹ جائے گا۔سرسید یونیورسٹی میں تدریسی […]

  • شہری آبادی کے چیلنجز میں اضافہ ہورہا ہے،تسنیم صدیقی

    کراچی:(اے پی پی)سائبان ایکشن ریسرچ فارشلٹر کے چیئر مین تسنیم احمد صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں سول ملٹری تعلقات میں پیچیدگی کا عنصر نمایاں رہا ہے،پاکستانی سیاستدان عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں مگر اس کے باوجود اس کا بڑا حصہ تاحال محروم ہے۔ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے تحت […]

  • سندھ کے سینئر وزیر تعلیم کے حلقہ انتخاب میں گیراج اور جیل میں اسکول قائم

    کراچی:: یہ سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کے حلقہ انتخاب لاڑکانہ شہر کا شاہ عبد الطیف بھٹائی بوائز اسکول ہے جو گاڑیوں کے ایک گیراج میں قائم ہے اور اسکول کے سامنے کچرے کے ڈھیر اور کھلے ہوئے گٹر ہیں۔گیراج میں قائم اسکول کے ساتھ موجود طالبات کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول […]

  • تھر:غذائی قلت سےآج بھی2 بچےدم توڑگئے

    تھرپارکر:( آئی این پی )سندھ اسمبلی میں تو بھرپور ناشتہ کیا گیا تاہم تھرمیں غذائی قلت سے آج بھی دو بچے جان سے گئے،رواں سال ہلاکتوں کی تعداد ایک سو بتیس ہوگئی ۔وبائی امراض اور غذائی قلت سے اسلام کوٹ کے اسپتال میں مزید دو بچوں نے دم توڑا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ضلع میں […]