خبرنامہ پاکستان

کیا یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ ایک منشا بم پولیس سے قابو میں نہیں آ رہا، یہ قانون کی رکھوالی کررہے ہیں آپ؟چیف جسٹس آف پاکستان

  • لاہور:(ملت آن لائن) چیف جسٹس آفپاکستان نے پنجاب پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک منشا بم پولیس سے قابو میں نہیں آرہا کیا یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ قبضہ مافیا منشا بم کےخلاف […]

  • روس کی کراچی میں چین کے قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

    اسلام آباد:(ملت آن لائن) امریکہ کے بعد روس نے بھی کراچی میں چین کے قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملوں کو کسی سطح پر بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے کہا چینی قونصل خانے پر حملے […]

  • مشرقی اور مغربی سرحد پر امن حکومت کی خواہش ہے، شاہ محمود قریشی

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن و استحکام ہو کیونکہ جب امن ہوگا تو ہم معاشی، روزگار اور دیگر مسائل پر توجہ دیں سکیں گے۔ ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی خواہش […]

  • اکستان سلامتی کونسل

    مسئلہ فلسطین حل نہ ہونا اقوام عالم کی مشترکہ ناکامی ہے،ملیحہ لودھی

    نیویارک:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مشرقی یروشلم آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل نہ ہونا اقوام عالم کی مشترکہ ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین عالمی قوانین […]

  • پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کو سدھارنے کیلئے ایئرمارشل ارشد ملک کا اہم اقدام

    کراچی:(ملت آن لائن) پی آئی اے کو سدھارنے کیلئے سربراہ ایئرمارشل ارشد ملک نے سخت فیصلے کرتے ہوئے ملازمین کو اب ڈیوٹی کیلئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کی عادتیں سدھارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی آئی اے ملازمین کے لیے […]

  • مقبوضہ کشمیر میں کم ووٹر ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے لوگ بھارت سے تنگ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:(ملت آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کم ووٹر ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے لوگ بھارت سے تنگ ہیں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے کشمیر میں مظالم کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے مسئلہ کشمیر سے متعلق […]

  • پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 22 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتاراور 3 کشتیاں قبضے میں لے لی گئی

    کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرکے بائیس بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ماہی گیروں کی تین کشتیاں بھی تحویل میں لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نےکاروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود […]

  • کسی سرکاری ملازم کو برطرف نہیں کیا جائے گا

    اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی کابینہ نے اہم معاملے کو حل کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کو ملازمت سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے تناظر میں ریونیو ایڈمنسٹریشن سے […]