خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کا راول ڈیم چائنہ کٹنگ کی خبر کا نوٹس،رپورٹ طلب

  • اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے راول ڈیم چائنہ کٹنگ کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے راول ڈیم چائنہ کٹنگ کی خبر کا نوٹس لے لیا جس پر چیئرمین سی ڈی اے کو جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی

  • سپریم کورٹ کا کراچی میں گرین بلٹس اور فٹ پاتھوں سے ایک ماہ میں سائن بورڈ ہٹا نے کا حکم

    کراچی (آئی این پی) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شہر میں غیر قانونی سائن بورڈزاور ہورڈنگز کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران متعلقہ اداروں کوگرین بلٹس اور فٹ پاتھوں سے ایک ماہ کے اندر سائن بورڈ ہٹا نے کا حکم دے دیا،جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ بڑے بڑے سائن بورڈز اگر گر […]

  • سکیورٹی کی تحریری ضمانت نہیں دے سکتے‘ پاکستانی ٹیم نہ آئی تو قانونی راستہ اپنائیں گے: بھارت

    نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے سکیورٹی کے ہرممکن انتظامات کئے ہیں۔ پاکستان نے کرکٹ ٹیم نہ بھیجی تو قانونی راستہ اپنائیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ وکاس سواروپ نے کہا پاکستانی کرکٹ ٹیم نہ آئی تو بلا جواز ہوگا۔ بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ کرن راجیو نے کہا ہے کہ پاکستانی […]

  • پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی میں دہشت گردی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، بھا رت

    نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر سیاست نہیں چلے گی نہ ہی ملک میں دہشت گردی کے طرفداروں کو عوامی حمایت مل سکتی ہے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنے میں بھی دہشت گردی ہی آڑے آتی ہے لہذا پاکستان کو ٹھوس اقدامات […]

  • سندھ پولیس کرپشن کیس: نیب کو تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد:(اے پی پی) سپریم کورٹ نے پولیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ نیب کے حوالے کردیا ۔ نیب کو چار ہفتوں میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم ، آئی جی سندھ پر شدید الزامات ہیں ان کا عہدے پر رہنا مناسب نہیں ، سپریم کورٹ کا […]

  • وزیراعظم نے راول ڈیم میں چائنہ کٹنگ کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے راول ڈیم کی اراضی پر چائنہ کٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ خود راول ڈیم کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں اور آج ہی اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔ قبضہ مافیا نے بنی گالہ […]

  • پاک،بھارت وزرائےاعظم امن کیلئے کوشاں ہیں،صدیق الفاروق

    لاہور(اے پی پی)متروکہ وقف املاک بورڈکے چیئرمین صدیق الفاروق کاکہناہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائےاعظم خطے میں امن کے لئے کوشاں ہیں،جلد بہتر نتائج سامنےآنا شروع ہو جائیں گے۔ متروکہ وقف املاک بورڈکے چیئرمین صدیق الفاروق نے بھارت سےآئے ہندو یاتریوں کے اعزاز میں اعشائیہ دیا،اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ پاکستان […]

  • شہباز تاثیر بازیابی: آئی جی بلوچستان نے تحقیقاتی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد(آن لائن)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پرآئی جی بلوچستان احسن محبوب نے وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا۔ رپورٹ کی روشنی میں آئی جی بلوچستان کے خلاف کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شہباز تاثیر […]