خیبر پختونخوا خبریں

پشاور :پی آئی اے کے آٹھ اہلکاروں کو ہڑتال پر شوکاز نوٹس

  • پشاور:(اے پی پی) پشاور میں پی آئی اے کے آٹھ اہلکاروں کو ہڑتال کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔ ملازمین کا شوکاز نوٹس وصول کرنے سے انکار ، عدالت جانے کافیصلہ ۔ پشاور میں پی آئی اے ملازمین کا احتجاجی دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے ۔ ہڑتال کرنے والے آٹھ ملازمین […]

  • گورنرخیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد: اپنے عہدے سےمستعفی

    اسلام آباد:(اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد اپنے عہدے سےمستعفی ہوگئے ، وزیر اعظم نواز شریف نےاستعفیٰ منظور کر لیا،حتمی منظوری کیلئے صدر ممنون کو بھجوا دیا۔ قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنا تحریری استعفیٰ پیش کیا تھا۔ سردار مہتاب نے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے […]

  • پشاور:نامعلوم افراد کی مبینہ فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

    کوہاٹی:(آئی این پی )پشاور کے علاقے کوہاٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ بنوں میں تھانہ حوید کی حدود میں دکان میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے کوہاٹی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ملک افتخار نامی شخص پر فائرنگ کر […]

  • بنوں دھماکہ، دکان کے مالک سمیت دو افراد جاں بحق

    بنوں: (اے پی پی)بنوں کے نواحی علاقے ہوید زنڈی اکبر خان میں سائیکل پنکچر کی دکان میں دھماکے سے دکان کے مالک سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ سائیکل پنکچر کی دکان میں رکھے بارودی مواد کی وجہ سے ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال […]

  • چترال شہر اور گردونواح میں زلزلےکےجھٹکے

    چترال: (اے پی پی)چترال شہر اور گردونواح میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلےکی شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلےکا مرکزافغانستان میں ہندوکش ریجن تھا ۔ زلزلےکی گہرائی 200 کلومیٹربتائی جاتی ہے۔

  • لکی مروت :دکان میں دھماکہ ، دو افراد جاں بحق

    لکی مروت: (آئی این پی) ایف آر لکی مروت کے علاقہ زندی اکبر خان میں دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق بنوں اور لکی مروت کے سنگم پر واقع علاقے زندی اکبر خان میں دکان میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا ۔ دکاندار صبح کے […]