خیبر پختونخوا خبریں

صوابی:اینٹی کرپشن کی کارروائی،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر سیل

  • صوابی:(اے پی پی)صوابی میں اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کو سیل کردیا ،عملہ غیر قانونی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ملوث تھا ۔ انسپکٹر اینٹی کرپشن صوابی امیر حسین کے مطابق علاقہ منصور شاہ میں واقع ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کا عملہ گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن کرتا تھا جس کی وجہ […]

  • پشاور:جوتے میں چھپائی گئی ایک کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

    پشاور:(اے پی پی)پولیس نے جوتے میں چھپائی گئی ایک کلوگرام سے زیادہ چرس اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ باڑا خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے شفیق سربند کے علاقے میں ناکے پر روک کر پولیس نے جامہ تلاشی کی تو اس سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر اس […]

  • پشاور ،سیکیورٹی فورسزکاسرچ آپریشن،36مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور(آئی این پی )پشاورکی کارخانو مارکیٹ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 3افغان باشندوں سمیت 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سیکورٹی خدشات پر مہمند ایجنسی اور بنوں میران شاہ روڈ پر غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذکردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن پشاور اور خیبرایجنسی […]

  • پشاور: ملازمہ پر تشددکرنے والا ڈاکٹر مقامی عدالت میں پیش

    پشاور(آئی این پی)محلہ غوری خان میں گھریلو ملازمہ پر تشددکرنے والے ڈاکٹرشکیل کو مقامی عدالت پیش کردیاگیا۔گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں گرفتار ڈاکٹر کو تھانہ شاہ قبول سے پشاور کی مقامی عدالت پیش کیاگیا۔ نامزد ملزم اپنی گاڑی میں عدالت گیا۔ پولیس کے مطابق عدالت میں تشددکا شکار بچی عائشہ اور نامزد ملزم ڈاکٹرشکیل اپنا […]

  • ہنگو :کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ ، 3 افراد ہلاک

    ہنگو:(آئی این پی)کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا ، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، حملے کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں ۔

  • ثاقبہ کی بہنوں اور سہیلیوں کی بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل

    پشاور:(آئی این پی)ثاقبہ کی بہنوں اور سہیلیوں کی بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہو گئی ، مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ، ثاقبہ کی بہن نے وزیر اعظم نواز شریف اور چیف جسٹس سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ ہاتھوں میں پلے کارڈ چادروں میں لپٹی ، سراپا احتجاج ثاقبہ […]