ملی ترانے

راہِ حق کے شہیدو ! ..شاعر مشیر کاظمی

  • اے راہِ حق کے شہیدو! وفا کی تصویرو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں اے راہِ حق کے شہیدو! ۔۔۔۔۔۔ لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو وہ شعلے اپنے لہو سے بھجادیے تم نے بچالیا ہے یتیمی سے کتنے پھولوں کو سہاگ کتنی بہاروں کے رکھ لیے تم نے تمہیں چمن کی فضائیں […]

  • رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو .. شاعر تنویر نقوی

    رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو یہ لہو سرخی ہے آزادی کے افسانے کی یہ شفق رنگ لہو رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو جس کے ہر قطرے میں خورشید کئی جس کی ہر بوند میں اک صبح نئی دور جس صبحِ درخشاں سے اندھیرا ہوگا رات کٹ جائے گی گل رنگ سویرا ہوگا رنگ […]

  • وطن کے سپاہی ( تینوں مسلح افواج کے لیے) صوفی غلام مصطفی تبسم

    یہ ہواؤں کے مسافر یہ سمندروں کے راہی میرے سر بکف مجاہد میرے صف شکن سپاہی یہ ہواؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تیرا یقینِ محکم تیری ہمتوں کی جاں ہے تیرے بازوؤں کی قت تیرے عزم کا نشاں ہے تو ہی راہ تو ہی منزل تو ہی میرِ کارواں ہے یہ زمیں تیری زمیں ہے یہ جہاں […]

  • اے مردِ مجاہد جاگ ذرا ..شاعر طفیل ہوشیار پوری

    اللہ اکبر۔۔۔۔۔۔اللہ اکبر اللہ کی رحمت کا سایہ توحید کا پرچم لہرایا اے مردِ مجاہد جاگ ذرا اب وقتِ شہادت ہے آیا اللہ اکبر۔۔۔۔۔۔اللہ اکبر سر رکھ کے ہتھیلی پر جانا ہے ظلم سے تجھ کو ٹکرانا ایمان ہے متوالا تو اسلام کا ہے رکھوالا تو ایمان ہے تیرا سرمایہ اے مردِ مجاہد جاگ ذرا […]

  • قسم اس وقت کی ( وارثانِ حیدرِ خیبر شکنؓ ) شاعر جوش ملیح آبادی

    قسم اس وقت کی جب زندگی کروٹ بدلتی ہے ہمارے ہاتھ سے دنیا نئے سانچے میں ڈھلتی ہے قسم اس وقت کی قسم اس وقت کی وطن کے نونہالو ! باندھ کر سر سے کفن آؤ ادھر اے وارثانِ حیدرِ خبیر شکنؓ آؤ قسم اس وقت کی ۔۔۔ قسم اس وقت کی شہادت جب رخِ […]

  • جاگ اے مجاہدِ وطن…شاعر مظفر وارثی

    جا گ اے مجاہدِ وطن جاگ اے مجاہدِ وطن پھر پکارتی ہے تجھ کو زندگی آگ پھر بھڑک اٹھی ہے ظلم انتظار کب تلک ،کود اس میں بے دھڑک پھر بنا اسے چمن جا گ اے مجاہدِ وطن جاگ اے مجاہدِ وطن تو ہے مادر، وطن کی آبرو کربلا میں بہہ چکا تیرا لہو تیرا […]

  • نگری داتا ؒ کی۔۔۔جگ جگ جی .. شاعر قیوم نظر

    نگری داتاؒ کی جگ جگ جی جگ جگ جی۔۔۔جگ جگ جی نگری داتاؒ کی جگ جگ جی تیرے گلی کوچوں، بازاروں ،گلزاروں میں چمکا زکرِ حقیقت کا حق کی عظمت کا سکّہ دمکا تو نے دی اپنے متوالوں کو جرأت بے باکی نگری داتاؒ کی جگ جگ جی جگ جگ جی۔۔۔جگ جگ جی نگری داتاؒ […]

  • جذبۂ پرواز …شاعر رئیس امروہوی

    اپنے فضائیہ کے یہ انداز دیکھیے شاہیں بچوں کا جذبۂ پرواز دیکھیے اپنے فضائیہ کے یہ انداز دیکھیے ہمارے ہوائی جہازوں کا آج ہواؤں پہ قبضہ فضاؤں پہ راج عقابِ فلک سیر شاہیں بچّے سروں پہ رکھیں سرفروشی کے تاج پرچم فضائیہ کا سرافراز دیکھیے اپنے فضائیہ کے یہ انداز دیکھیے شاہیں بچوں کا جذبۂ […]