بلوچستان خبریں

کوئٹہ: سےکالعدم تنظیم کے12 دہشتگرد گرفتار

  • کوئٹہ:(اے پی پی) ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے سریاب اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 12 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

  • کوئٹہ میں بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال

    کوئٹہ :(آئی این پی )ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا ۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے آج صبح 2 پروازیں کوئٹہ پہنچی ہیں جن میں سے ایک پرواز کوئٹہ سے تربت اور دوسری اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد سے […]

  • کوئٹہ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 مشتبہ گرفتار ، اسلحہ برآمد

    کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن ، سرکی روڈ اور یوسف ہومز کے علاقوں میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 […]

  • چارسدہ:اسکول کی دیوار پھلانگنے والا طالبعلم خاردار تارسے الجھ کر زخمی

    چارسدہ:(اے پی پی)نویں جماعت کا طالبعلم اسکول کی دیوارپھلانگنے کی کوشش میں خاردارتارسے الجھ کرزخمی ہوگیا اور کہا کہ اس پر چاقو سے وار کیا گیا، طالبعلم کے بیان پر اسکول کے چوکیدار نے ہوائی فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق چارسدہ میں واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر ایک کے طالب علم نے اسکول کی […]

  • بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد

    کوئٹہ:(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاش کیچ کے علاقے کلاتک سے ملی ہے، تاہم جسم پر گولیوں کے نشانات نہیں ہیں،شناخت ماسٹر نواز محراب کے نام سے ہوئی ہے۔جو خیرآباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ مزید کارروائی کے لئے لاش کو سول […]

  • کوئٹہ ، گردونواح میں سردی کی شدت میں کمی

    کوئٹہ:(آئی این پی)محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،کم سے کم درجہ حرارت دودرجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قلات میں منفی ایک ژوب میںدو، جبکہ بارکھان میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ […]