خبرنامہ پنجاب

ٹھٹھہ :جھونپڑی میں جھلس کر ہلاک دس افراد کی تدفین کردی گئی

  • ٹھٹھہ:(اے پی پی)ٹھٹھہ کےساحلی جزیرے پر جھونپڑی میں لگنے والی آگ سےجاں بحق دس افراد کی تدفین آج صبح کردی گئی۔جاں بحق افراد کی تدفین کیٹی بندر جزیرےکھاارو چان کے قبرستان میں کی گئی ۔ ٹھٹھہ سے سو کلو میٹر دور ساحلی جزیرے کی جھونپڑی میں پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے میں مرنے والوں […]

  • سرگودھا کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ، 3افراد ہلاک

    سرگودھا:(اے پی پی)ریسکیو ذرائع کے مطابق خوشاب سے سرگودھا آنے والی مسافر کوچ ریلولے پھاٹک کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی حادثہ میں 3افراد جاں بحق جبکہ 12شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا […]

  • لاہور: جوہر ٹاؤن میں نوبیاہتا دلہا دلہن لٹ گئے

    لاہور:(اے پی پی)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دلہا دلہن کو لوٹ لیا۔ مزاحمت پر دلہن کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جوہر ٹائون میں شادی ہال سے رخصتی کے بعدنوبیاہتا جوڑا گھر جا رہا تھا، اس دوران راستے میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک […]

  • فیصل آباد : گھریلو جھگڑے پر فائرنگ ، 10سالہ بچی جاں بحق

    فیصل آباد: (اے پی پی)فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر2 بھائیوں کی فائرنگ سے 10 سال کی بچی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر زمیندار بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 10 سال کی بچی جاں بحق اور ایک […]

  • لاہو، سٹی 42 ٹی وی چینل کے دفتر کے قریب فائرنگ

    لاہور:(اے پی پی)لاہور میں جیل روڈ پر نامعلوم افراد سٹی 42 ٹی وی چینل کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن فیصل مختار کے مطابق جیل روڈ پر 3 سے 4 موٹر سائیکل سواروں نے سٹی 42 کےدفتر کے قریب ہوائی فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس […]

  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں منگل ، بدھ کو بارش کا امکان

    راولپنڈی:(آئی این پی) راولپنڈی اسلام آباد میں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ، منگل اور بدھ کو جڑواں شہروں میں بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد […]